طرز زندگی تازہ خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 906 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

\r\n

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 1 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔